تازہ ترین

چین کو امید ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کردہ مسئلہ فلسطین کی قرارداد پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا: چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے 30 تاریخ کو یومیہ پریس کانفرنس میں مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی خصوصی اجلاس میں قرارداد کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی اور لڑائی کے خاتمے کے مضبوط مطالبے کی عکاسی کرتی ہے اور جنگ اور امن کے معاملے پر مختلف ممالک کے عوام کی خواہشات کی عکاسی بھی کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ اس قرارداد پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا، علاقائی امن و استحکام جلد از جلد بحال کیا جائے گا، انسانی صورتحال جلد از جلد بہتر جائے گی، عام شہریوں کے تحفظ کی مؤثر ضمانت دی جائے گی، اور فلسطین کا مسئلہ جلد از جلد جامع، منصفانہ اور دیرپا طریقے سے حل کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزارت خارجہ نے 24 ویں چین-یورپی یونین سربراہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی

 8 دسمبر کو چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 24 ویں …

Show Buttons
Hide Buttons