تازہ ترین

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چین اقوام متحدہ کے فریم ورک کے تحت مصنوعی ذہانت کی حکمرانی پر بات چیت کی حمایت کرتا ہے:چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون پن نےتیس اکتوبر کو یومیہ پریس کانفرنس میں ان دنوں اقوام متحدہ کی جانب سے مصنوعی ذہانت سے متعلق اعلیٰ سطحی مشاورتی ادارے کے قیام کے حوالے سے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے فریم ورک کے تحت مصنوعی ذہانت کی حکمرانی پر بات چیت کی حمایت کرتا ہے تاکہ ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور آواز میں اضافہ ہو جائے اور وسیع اتفاق رائے کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے نظام اور معیارات کی تشکیل کو فروغ دیا جا سکے۔

وانگ ون پن نے کہا کہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی افتتاحی تقریب میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کی جانب سے اعلان کردہ گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس گورننس انیشی ایٹو   ترقی پذیر ممالک سمیت تمام فریقین کے تصورات اور امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزارت خارجہ نے 24 ویں چین-یورپی یونین سربراہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی

 8 دسمبر کو چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 24 ویں …

Show Buttons
Hide Buttons