تازہ ترین

چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں توانائی کے شعبے میں پہلے خریداری معاہدے کی مالیت 40 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز

چار نومبر کو، شنگھائی میں چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے تحت سینوپیک تھیم فورم اور سینوپیک ٹریڈنگ برانچ پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

“توانائی کی تبدیلی کو فروغ دینے کے لئے کھلا تعاون” کے موضوع  پر فورم نے عالمی توانائی کی تبدیلی اور توانائی تعاون پر توجہ مرکوز کی، سبز اور کم کاربن ترقی کے نئے راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دستخط کی تقریب میں، سینوپیک نے 16 ممالک اور خطوں کے 38 شراکت داروں کے ساتھ خریداری کے معاہدوں پر دستخط کیے، جس میں 11 زمروں اور 29 مصنوعات جیسے خام تیل، کیمیکلز، سازوسامان، مواد اور زرعی مصنوعات کا احاطہ کیا گیا ہے، خریداری معاہدے کی مالیت 40.3 بلین امریکی ڈالر ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

Show Buttons
Hide Buttons