چین کی وزارت تجارت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے اکتوبر تک پورے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے 41947 نئے کاروباری ادارے قائم کیے گئے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1۔32 فیصد زیادہ ہے۔
حقیقی استعمال شدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 01۔987 ارب یوآن ہے۔ کینیڈا، برطانیہ، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور ہالینڈ کی طرف سے چین میں حقیقی سرمایہ کاری میں بالترتیب 110.3فی صد، 94.6 فی صد، 90.0 فی صد، 66.1 فی صد اور 33 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔