چین میں جانوروں کے جسموں پر پینٹنگ کرنے کا دلچسپ اور شاندار تہوار!

چین، لاؤس اور ویتنام کے بہت سے مصوروں نے اپنی اپنی تہذیب و ثقافت کو بھینسوں کے جسموں پر پینٹ کیا.

پاکستانی ٹرک پینٹنگ آرٹ تو دنیا بھر میں مشہور ہے لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ چین میں بُل(بھینسا) پینٹنگ آرٹ بھی بے حد شہرت رکھتا ہے. حال ہی میں چین کے شہر چیانگ چینگ میں اس سلسلے کے 5ویں تہوار کا انعقاد کیا گیا. چیانگ چینگ، چین کے صوبے یُنان میں واقع ہے.
تفصیلات کے مطابق 31 دسمبر 2017 کو چیانگ چینگ میں 5ویں چین-لاؤس-ویتنام بُل پینٹنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا. اس دلچسپ تہوار میں چین، لاؤس اور ویتنام کے بہت سے مصوروں نے اپنی اپنی تہذیب و ثقافت کو بھینسوں کے جسموں پر پینٹ کیا اور ان پر مختلف اشکام بنا کر مداحوں سے خوب داد سمیٹی. ملاحظہ کیجئے اس دلچسپ و عجیب فن کی چند تصاویر:

یہ خبر پڑھیئے

چین- امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا قیام

 چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان بالی اجلاس میں طے پانے والے اہم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons