اداکارہ وماڈل صنم چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے فلم میکرز بین الاقوامی معیار کو سامنے رکھتے ہوئے فلمیں بنا رہے ہیں.
صنم چوہدری نے کہا کہ ایک دور تھا جب لاہور فلمی سرگرمیوں کے حوالے سے گڑھ مانا جاتا تھا لیکن اس وقت کراچی میں بہت معیاری فلمیں پروڈیوس کی جا رہی ہیں. ایک انٹرویو میں صنم چوہدری نے کہا کہ وہ فلمی ڈیبیو کو یادگار بنانے کیلیے کردار پرمحنت کر رہی ہیں۔ صنم چوہدری نے کہا کہ انہوں نے ٹی وی کی طرح فلم میں بھی جاندار پرفارمنس کے لیے کردارکے ساتھ ڈانس میں مہارت حاصل کرنے کے لیے باقاعدہ تیاری کی۔