امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹس برگ میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والا سفید فام امریکی شہری نکلا۔ حملہ آور نے حملے سے قبل سوشل میڈیا پر یہودیوں کے حوالے نفرت انگیز پیغامات بھی جاری کیے تھے۔ گزشتہ روز امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے جب کہ اس حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔