چین کی ترقی کسی بھی ملک کے لیے کوئی خطرہ نہیں بنے گی، چینی وزیر خارجہ!

چین کے ریاستی کونسلر اوروزیر خارجہ وانگ ای نے اکتیس اکتوبر کو پورٹ مورسبے میں پاپوا نیو گنی کے وزیر خارجہ ریمبینک پاتو کے ساتھ مذاکرات کیے اور اس کے بعد صحافیوں سے ملاقات کی.

چین کی ترقی کو جزائر ممالک کے لئے کوئی خطرہ لاحق ہونے کے حوالے سے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ چین کی ترقی عالمی امن کی ایک طاقت ہے. انہوں نے بتایا کہ چین جلد ہی اقوام متحدہ کی رکنیت فیس دینے والا دوسرا بڑا ملک بن جائے گا. اس کے علاوہ چین اقوام متحدہ کے پانچ مستقل ارکان ممالک میں سب سے زیادہ تحفظ امن فوج بھیجتا ہے. اس کے علاوہ تحفظ امن کے لئے فنڈ دینے کے لحاظ سے چین دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس لئے چین کی ترقی دنیا کے امن و استحکام میں اہم اور مثبت کردار ادا کر رہی ہے.
پاپوا نیو گنی کے وزیر خارجہ ریمبینک پٹو نے کہا کہ چین کی ترقی نے پپوا نیو گنی جیسے ترقی پزیر ممالک کے لئے ایک اچھی مثال قائم کی ہے اور پپوا نیو گنی سمیت دیگر جزائر ممالک کی معاشی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ پاپوا نیو گنی اور دیگر جزیرہ ممالک کے عوام کے لئے مفادات لائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی ترقی ان کے لیے کبھی کوئی خطرہ نہیں بنی. پاپوا نیو گنی کو امید ہے کہ چین ماضی کی طرح آئندہ بھی جزائر ممالک میں ایک اہم کردار ادا کرے گا.

یہ خبر پڑھیئے

صدر شی جن پھنگ کی نیپالی وزیراعظم سے ملاقات

23 ستمبر کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے ہانگ چو  کے  ویسٹ لیک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons