ابو ظہبی: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ قومی ٹیم نے کیویز کھلاڑیوں کو جیت کیلئے 149 رنز کا ٹارگٹ دیا لیکن مہمان ٹیم یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی۔ کیوی ٹیم کی جانب سے مونرو کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
یہ خبر پڑھیئے
وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کی لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی بزنس کمیونٹی سے ملاقات
وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے پاکستانی نژاد برطانوی بزنس کمیونٹی کو ملک میں …