سنکیانگ ترقی کے سلسلے میں ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بناتا ہے!

حالیہ برسوں میں چین کے سنکیانگ ویغور قومیت کے خود اختیار علاقے نے ترقی کے سلسلے میں ماحول کی حفاظت اور اسے بہتر بنانے کے لئے کوششیں کی ہیں۔

سنکیانگ ویغور قومیت کے خود اختیار علاقے کے صدر مقام اُرمچی میں مقامی حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کے لئے نئے اقدامات اختیار کئے۔ حکومت ہر سال موسم بہار اور خزاں میں پھول اور درخت اگانے کے لیے لاکھوں پودے خریدتی ہے جنہیں عام شہریوں میں مفت تقسیم کرتی ہے۔ ایسے اقدمات کے نتیجے میں اُرمچی میں سر سبز علاقے کا رقبہ دُوگنا ہو گیا ہے.
جنوبی سنکیانگ کے شہر کا شغر کی ماکتی کاؤنٹی میں گزشتہ چھ سالوں سے صحرا کو کم کر کے اسے سرسبز بنانے کے لیے منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیا. حکومتی اور سماجی سرمایہ کاری سے ماکتی کاؤنٹی کے لوگوں نے 2017 تک تاکلامان صحرا میں 20 ہزار ہیکٹر پر درخت لگا کر وہاں جنگل بنا دیا۔ اسی وجہ سے اس کاؤنٹی کے ارد گرد دن کے وقت گردو و غبار میں کمی ہوئی جبکہ بارشوں میں دوگنا اضافہ ہوا.

یہ خبر پڑھیئے

صدر شی جن پھنگ کی نیپالی وزیراعظم سے ملاقات

23 ستمبر کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے ہانگ چو  کے  ویسٹ لیک …

اپنا تبصرہ بھیجیں