تازہ ترین

سی پیک کے تحت جاری منصوبے رواں سال مکمل ہوں گے …

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی ،بنیادی ڈھانچے اور گوادر کی بندرگاہ سمیت متعدد منصوبے تیزی سے جاری ہیں اوراس سال مکمل ہوجائیں گے۔یہ بات منصوبہ بندی ،ترقی اوراصلاحات کے سیکرٹری شعیب احمدصدیقی نے چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے مختلف منصوبوں میں پیشرفت اور مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی جلد تکمیل کیلئے مختلف تصورات کا تبادلہ کیا۔
ملاقات میں ٹرانسپورٹ ،بنیادی ڈھانچے، توانائی ،گوادر کی بندرگاہ اورصنعتی شعبے میں کام کی جلد تکمیل کویقینی بنانے کیلئے مختلف سطح پرچینی حکام سے فعال رابطے کافیصلہ کیاگیا۔
مسعودخالد نے کہاکہ چین کے سرمایہ کار سی پیک کے تحت قائم ہونیوالے خصوصی اقتصادی زونز میں گہری دلچسپی کااظہار کررہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر میں تعاون ، چین اور اردن کےمفاہمتی یادداشت پر دستخط

 29 نومبر کو اردن میں چین کے سفیر چن چھوان ڈونگ اور اردن کے وزیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons