تازہ ترین

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے انچارج اچیم سٹینرکے ساتھ ملاقات!

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے یکم نومبر کو بیجنگ میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے انچارج اچیم سٹینر کے ساتھ ملاقات کی۔

چین کے وزیر اعظم لی کہ چھیانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام چین کی اصلاحات و کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ کے بعد چین کے ساتھ تعاون کے تعلقات قائم کرنے کے لئے یو این کا پہلا ترقیاتی ادارہ ہے- گزشتہ چالیس سالوں میں دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور چین کی معاشی و سماجی ترقی کے لئے مدد کی جارہی ہے- چین طویل عرصے تک ترقی پزیر ملک رہے گا، اور چینی ترقی ابھی تک نامکمل اور غیر متوازن ہے- ہم اپنے ترقیاتی منصوبوں کو پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے ایجنڈے دو ہزار تیس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں اور چین یو این ڈی پی کے ساتھ مل کر تعاون کو مضبوط بنانے کا بھی خواہاں ہے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے انچارج اچیم سٹینر نے کہا کہ یو این ڈی پی نے چین کے ساتھ اچھے ساتھی کے تعلقات قائم کئے ہیں- انہوں نے کہا کہ یو این ڈی پی کثیر الطرفہ پسندی اور اقوام متحدہ کے کردار کے لئے چین کی حمایت پر اسے خراج تحسین پیش کرتا ہے- یو این ڈی پی کو امید ہے کہ چین کے ساتھ پائیدار ترقی کے شعبے میں تعاون کو بڑھایا جائے گا تاکہ جنوب-جنوب تعاون کو فروغ دے کر ترقی کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons