وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ریاست کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائیگا۔ وزیر مملکت نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی بھی فرد کو نیا پاکستان میں مذہب کے نام پر ریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہر مذہب اور فرقے کے پیروکاروں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ آسیہ بی بی اور معزز ججوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا۔
یہ خبر پڑھیئے
شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے
منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …