تازہ ترین

بھارتی منڈی میں چینی سمارٹ فونز کے اشتراک میں اضافہ

بھارت کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ مالیاتی سال دو ہزارسولہ- سترہ میں چین کے می فون، وی وہ اور اوپو سمیت سمارٹ فونز کے تین برانڈز کی بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جن کی فروخت کی کل مالیت تقریباً تین ارب چون کروڑ اسی لاکھ امریکی ڈالرز بنی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فونز کےان تین چینی برانڈز کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔پچھلے مالیاتی سال کے مقابلے میں ویووہ کی فروخت میں چھ گنا اضافہ ہوا،جب کہ می فون اور اوپو کی فروخت آٹھ گنا سے بڑھی ہے۔اس کے برعکس ایشیاء میں سب سے بڑی سمارٹ فون کمپنی مائیکرو میکس کی فروخت میں بیالیس فیصد کی کمی آئی ہے ۔
بین الاقوامی ڈیٹا کمپنی کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ جولائی دو ہزار سترہ سے ستمبر تک بھارت کی منڈی میں می فون کا اشتراک تیئیس اعشاریہ پانچ فیصد تھا جب کہ ویووہ اور اوپو کا اشتراک بالترتیب آٹھ اعشاریہ پانچ اور سات اعشاریہ نو فیصد تھا۔
تجزیہ نگاروں کے خیال میں ہائی اینڈ مصنوعات پر توجہ ، سستی قیمت، فروخت کے ذریعوں پر سرمایہ کاری چینی سمارٹ فونز کے اشتراک میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons