سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے شریعہ گورننس ریگولیشن 2018ء نافذ کردیا ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شریعہ گورننس ریگولیشن آئین پاکستان کے آرٹیکل 38 ایف کی روشنی میں نافذ کیے گئے جس کے تحت کسی بھی قسم کا شرعی کاروبار کرنے کے لئے ایس ای سی پی کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق بلا اجازت کسی بھی کاروبار کے لئے اسلام اور شریعت کے الفاظ استعمال پر پابندی عائد ہوگی، کوئی کاروباری ادارہ کمیشن کی منظوری کے بغیر شرعی کاروبار ہونے کا دعوی نہیں کرے گا۔
یہ خبر پڑھیئے
اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو کلینیکل ٹرائلزکرنے کا لائسنس مل گیا
ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فیز 3 …