پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی20 میچ میں شکست دے کر لگاتار 11ویں ٹی20 سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے، پاکستان نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ پاکستان نے 31 اکتوبر کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد کیویز کو 2 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔