حکومت اور تحریک لبیک کی قیادت کے درمیان معاہدے کے بعد کراچی، حیدر آباد، لاہور، راولپنڈی، پشاور، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے دھرنے ختم کر دیے گئے اور دھرنے میں شریک افراد کے منتشر ہونے سے ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔ دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے ملک بھر میں متاثر ہونے والا ٹرین آپریشن بھی معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ دھرنے کے باعث امن و امان کی صورت حال کے باعث بند کی گئی موٹرویز اور قومی شاہراہوں کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
یہ خبر پڑھیئے
ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …