بحیرہ مردار کے سیلابی ریلے میں اسکول بس کے بہہ جانے کے باعث بچوں کی ہلاکت پر اردن کے وزرائے سیاحت اور تعلیم دونوں نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔ اردن کی وزیر سیاحت نے ٹویٹر پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح وزیر تعلیم بھی طلبا کو تحفظ فراہم نہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وزارت سے مستعفی ہوگئے۔ ایک ہفتے قبل بحیرہ مردار میں پانی کی سطح بلند ہوجانے کے باعث سیلاب کا ریلہ ساحل پر موجود تمام سیاحوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا تھا۔ سیلابی ریلے میں پکنک منانے کے لیے آنے والی اسکول کے بچوں کی بس بھی بہہ گئی تھی جس کے نتیجے میں بس میں سوار بچے ہلاک ہوگئے تھے۔ مجموعی طور پر سیلاب میں 28 افراد ہلاک، 42 زخمی اور 44 لاپتا ہوگئے تھے۔
یہ خبر پڑھیئے
چینی وزیراعظم کی لائنز کلبز انٹرنیشنل کی صدر پیٹی ہل سے ملاقات
چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے 10 دسمبر کی صبح بیجنگ میں لائنز کلبز انٹرنیشنل …