مولانا سمیع الحق کے قتل کا مقدمہ درج، تدفین آج ہوگی!

جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کا مقدمہ ان کے بیٹے حامد الحق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔مولانا سمیع الحق کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں درج کیا گیا۔ ان کے صاحبزادے مولانا حامد الحق کا کہنا تھا کہ والد گھر پر آرام کر رہے تھے جبکہ ڈرائیور اور گن مین گھر سے باہر گئے ہوئے تھے اور جب وہ واپس آئے تو مولانا کو بستر پر خون میں لت پت پایا۔ مولانا کی نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک کے خوشحال خان ڈگری کالج میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین جامعہ حقانیہ کے احاطے میں ہوگی۔

یہ خبر پڑھیئے

اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو کلینیکل ٹرائلزکرنے کا لائسنس مل گیا

ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فیز 3 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons