معروف فوک گلوکارہ ریشماں کو دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے!

معروف فوک گلوکارہ ریشماں کو اپنے مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے۔
بلبل صحرا ریشماں کی پیدائش راجھستان انڈیا میں 1947ء کو ہوئی۔ ریشماں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز محض 12 برس کی عمر میں ریڈیو پاکستان سے کیا۔ ’’ ہائے او ربا نئیں او لگدا دل میرا ‘‘ ، ’’ چار دنا دا پیار او ربا ، بڑی لمبی جدائی ‘‘ ، اور ’’ اکھیوں کو رہنے دو اکھیوں کے آس پاس ‘‘ جیسے گیت گا کر شناخت حاصل کی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے انھیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور پھر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ ریشماں 3 نومبر2013ء کو کینسرجیسے مہلک مرض سے لڑتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین- امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا قیام

 چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان بالی اجلاس میں طے پانے والے اہم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons