شمالی کوریا اور جنوبی کوریا نے 2 نومبر کو شمالی کوریا کے شہر کائیسونگ میں شمالی اور جنوبی کوریا کے مشترکہ دفتر برائے امور رابطہ میں منعقدہ ایک اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے نام ایک خط بھیجا جائے گا جس میں شمالی اور جنوبی کوریا کی جانب سے دو ہزار بتیس میں اولمپک گیمز کے مشترکہ میزبان ممالک بننے کی خواہش کا اظہار کیا جائے گا۔
اجلاس کے بعد جاری ایک اخباری رپورٹ کے مطابق فریقین نے دو ہزار بیس میں ٹوکیو اولمپک گیمز سمیت دیگرعالمی کھیلوں میں مشترکہ طور پر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس تعاون کا آغاز 2019ء میں مردوں کی عالمی ہینڈبال چیمپئن شپ کے موقع پر ہو گا۔
علاوہ ازیں فریقین نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ ایک دوسرے کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں اپنے اپنے کھلاڑیوں کو بھیجا جائے گا تاکہ کھیلوں کے شعبے میں مشترکہ ترقی ہو سکے۔
یہ خبر پڑھیئے
چین- امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا قیام
چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان بالی اجلاس میں طے پانے والے اہم …