چین کا 2014ء کے بعد پہلی بار گیس اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان!

چین آئندہ ہفتے گیس اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے گا۔ چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں رد و بدل کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتیں 375 یوآن اور 365 یوآن فی ٹن کم کی جائیں گی جوکہ 2014 کے بعد اس حوالے سے سب سے زیادہ کی جانے والی کمی ہوگی۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے تعین کے حوالے سے مروّجہ قانون کے تحت، اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی فی ٹن قیمت 50 یوآن سے زیادہ کم ہو اور یہ کمی مسلسل 10 دنوں تک بر قرار رہے، تو اس کے بعد چین میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس کے حساب سے رد و بدل کیا جا تا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر شی جن پھنگ کی نیپالی وزیراعظم سے ملاقات

23 ستمبر کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے ہانگ چو  کے  ویسٹ لیک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons