تازہ ترین

چین ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کو بہت اہمیت دیتا ہے، نائب چینی وزیر اعظم!

چین کے نائب وزیراعظم ہان چنگ نے کہا ہے کہ چین ماحول کی حفاظت کو تیز کرنے اور گلوبل ماحولیاتی ترقی میں شراکت دار بننے کی کوشش کرے گا۔ ماحولیاتی ترقی پر چین کی کونسل برائے بین الاقوامی تعاون کے سالانہ جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہان چنگ نے کہا کہ چین ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کوبہت اہمیت دیتا ہے۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چین ماحولیاتی تحفظ کے لحاظ سے ایک اہم مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور اہم ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہان ژینگ نے کہا کہ چین پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈا کو لاگو کرنے اور گرین بیلٹ اور روڈ کی تعمیر کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons