چین نے کہا ہے کہ وہ موجودہ معاشی صورتحال مشکلات پرقابو پانے کے لئے پاکستان کو ضروری تعاون اور معاونت فراہم کرے گا۔ یہ بات چین کے نائب وزیر خارجہ کھونگ شوین یَو نے آج وزیراعظم عمران خان کی چین کے ہم منصب لی کھ چھیانگ کے ساتھ بات چیت کے بعد بیجنگ کے عطیم عوامی ہال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے متعلقہ حکام تفصیلات طے کرنے کے لئے مزید بات چیت کریں گے۔ چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کی تعداد میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا تاہم انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبے کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا اور اس منصوبے سے عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
یہ خبر پڑھیئے
اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو کلینیکل ٹرائلزکرنے کا لائسنس مل گیا
ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فیز 3 …