تازہ ترین

نادرا نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں اگلے ہفتے سے آن لائن فارم جمع کرانےکی سہولت شروع کرے گا!

نادرا نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں شہریوں کیلئے اگلے ہفتے سے آن لائن فارم جمع کرانے کی سہولت شروع کرے گا۔
ڈائریکٹر نادرا اسلام آباد رضوان حیدر نے پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن فارم جمع کرانے کی سہولت عام شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن طریقے سے درخواست کی سہولت کے ذریعے اس عمل کو مزید آسان بنانا نادرا کی اولین ترجیح ہے تاکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے زیادہ سے زیادہ عوام کو فارم جمع کرانے میں آسانی ہو۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ نادرا نے نئی ہاؤسنگ سکیم کے فارموں کے بارے میں عوام کی رہنمائی کیلئے موبائل رجسٹریشن گاڑیوں کے نظام کو دیہی علاقوں تک توسیع دیدی ہے۔ رضوان حیدر نے امید ظاہر کی کہ تمام ضرورت مند افراد کو اس سکیم کے تحت کم قیمت پر گھر دئیے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاندان سے صرف ایک ہی فرد درخواست دینے کا اہل ہوگا اور صرف ان امیدواروں کو ترجیح دی جائیگی جن کی پاکستان میں کوئی جائداد نہیں ہے۔ ابتدائی طور پر یہ منصوبہ اسلام آباد، کوئٹہ، سکھر، فیصل آباد، سوات، مظفرآباد اور گلگت میں شروع کیا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons