تازہ ترین

ہاتھوں کی انگلیوں پر کھڑا ہونے والا حیرت انگیز شخص!

یوان 2018ء میں ایک تربیتی سکول کھولنا چاہتا ہے جہاں وہ چائنیز مارشل آرٹ سکھائے گا.

انسان کو اللہ نے ایک تخلیقی ذہن عطا کر رکھا ہے، جس کے باعث یہ کچھ نیا کرنے کی کوششوں میں مصروف رہتا ہے. ایسا ہی ایک شخص یوان تنگ چون ہے جو کہ چین کے ایک صوبے کوئے چؤ کے شہر زون ای سے تعلق رکھتا ہے. یوان کی عمر 51 سال ہے اور اس عمر میں بھی جوانوں سے زیادہ پرجوش ہے. یوان نے روایتی چائنیز مارشل آرٹ سیکھ رکھا ہے، اس نے یہ فن 2010 سے سیکھنا شروع کیا. وہ اپنے چاہنے والوں کے سامنے اپنے اس فن کا مظاہرہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتا.
30 دسمبر 2017 کو یوان نے اپنے ہاتھوں کی دو انگلیوں پر کھڑے ہو کر لوگوں کو حیران کردیا. دو انگلیوں پر کھڑے ہونے کا یہ گُر اس نے 2017ء کے آغاز پر سیکھنا شروع کیا اور اسی سال کے آخر میں لوگوں کے سامنے بھی اس انوکھے فن کا مظاہرہ کردیا. اس موقع پر یوان کا کہنا تھا کہ وہ 2018ء میں ایک تربیتی سکول کھولنا چاہتا ہے جہاں وہ چائنیز مارشل آرٹ سکھائے گا تاکہ لوگ چائنیز کنگ فو کی جانب راغب ہو سکیں. دیکھئیے یوان کی چند تصاویر…

یہ خبر پڑھیئے

چین اور بھارت کے درمیان سرحدی امور پر مشاورت اور کوآرڈینیشن کے ورکنگ میکانزم کا 28 واں اجلاس

30 نومبر  کو چین اور بھارت نے سرحدی امور پر مشاورت اور کوآرڈینیشن کے ورکنگ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons