وزیراعظم عمران خان نے چین کے تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے مختلف سماجی اور اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے یہ بات چین کے مختلف بڑے کاروباری اور تجارتی گروپوں کے سربراہان سے ملاقاتوں کے دوران کہی جنہوں نے ان سے بیجنگ میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں میں پیشترفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان میں چینی کمپنیوں کے مختلف کاروباری منصوبوں خصوصا چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں کو سراہا۔ پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع اور ملک میں موجود کاروباری اور تجارتی مواقع اجاگر کرتے ہوئے عمران خان نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں بھرپور سہولیات اور تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ چین کے کاروباری گروپوں کے سربراہان نے خصوصاً چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پن بجلی، قابل تجدید توانائی، تعمیرات، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دیگر شعبوں میں پاکستان کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
یہ خبر پڑھیئے
اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو کلینیکل ٹرائلزکرنے کا لائسنس مل گیا
ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فیز 3 …