چین کے صدر شی جن پھنگ چین کی پہلی انٹرنیشنل درآمدی ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ پہلی انٹرنیشنل درآمدی ایکسپو پانچ نومبر سے دس نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہو گی۔ اس ایکسپو میں میں ایک سو پچاس سے زائد ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی اس ایکسپو میں شرکت کریں گے اور افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔