امرود، شوگر کے مریضوں کے لیے کس طرح ہے مفید!

ہلکا میٹھا پھل امرود اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے اور اس کے بے پناہ فوائد بھی ہیں ماہرین کے مطابق، یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے خاص طور پر فائدہ مند ہے۔

ذیابیطس یا شوگر ایک ایسا دائمی مرض ہے، جس میں خون کی شوگر مطلوبہ حد سے بڑھ جاتی ہے۔ ذیابطیس لبلبے میں پیدا ہونے والے ہارمون انسولین کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ انسولین کی یہ کمی دو طرح کی ہو سکتی ہے۔ امرود کھانے سے بلڈ شوگر کا لیول نہیں بڑھتا ہے۔ امرود ذائقے سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ کئی طرح کی بیماریوں کی دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ فرکٹوس ایک خاص قسم کی شکر ہے جو کہ پھلوں میں موجود ہوتی ہے ۔ یہ شکر ذیابیطس کے مریضوں اور موٹاپے کا شکار افراد کی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ امرود فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو ذیابیطس کو بڑھنے سے روکتا ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امرود سے قبض کی شکایت دور ہوجاتی ہے جو کہ عمومی طور پر شوگر کے مریضوں کو ہوتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق امرود جسم کی شوگر کو جذب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور دوپہر کی خوراک کے لئے موثر ہے۔ امرود میں وٹامن سی لائیکوپن اور اینٹی آکسڈینٹس کا ذخیرہ ہوتا ہے، اس میں دیگر پھلوں مثال کے طور پر سیب، سنترہ اور انگور وغیرہ کے مقابلے میں بہت کم مقدار شوگر پائی جاتی ہے۔ یہ بہت ہی کم کیلوری والا پھل ہے۔ 100 گرام امرود سے صرف 52 کیلوری ہی حاصل ہوتی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین- امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا قیام

 چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان بالی اجلاس میں طے پانے والے اہم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons