وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں اور وائٹ کالر جرائم سے نمٹنے کے لیے چین کا تعاون درکار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اداروں کو مضبوط کر کے ہی بدعنوانی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، ہم چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی تاہم پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ بیجنگ میں سینٹرل پارٹی اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 30 سال میں چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا اور جو ترقی کی وہ ہمارے لیے مثال ہے، ہم پاکستان میں بھی لوگوں کو غربت سے نکالیں گے، جب بھی ضرورت پڑی چین نے پاکستان کی مدد کی.
یہ خبر پڑھیئے
چینی صدر شی جن پھنگ کا شنگھائی اور جانگ سو کا دورہ
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین کے صدر مملکت اور مرکزی …