تازہ ترین

​چینی صدر شی چن پھنگ کی کینیا کے صدر سے ملاقات!

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے 4 نومبر کو شنگھائی میں کینیا کے صدر Uhuru Kenyatta سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال ستمبر میں چین افریقہ تعاون فورم کی بیجنگ سمٹ میں انہوں نے صدر صاحب کے ساتھ چین کینیا تعلقات کے فروغ پر اہم اتفاق رائے حاصل کیا ۔ فریقین کو بیجنگ سمٹ میں طے کردہ نتائج اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ممالک کے جامع اسٹریٹیجک تعاون کے شراکت داری تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے بھر پور کوشش کرنی چاہیئے ۔ اس موقع پر کینیا کے صدر کنیاتا نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ چین کی پہلی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں شرکت کا موقع ملا۔ انہیں توقع ہے کہ اس موقع سے چین کیینا کے تجارتی تعلقات میں اضافہ ہو گا ۔
علاوہ ازیں 4 نومبر کو چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے ویت نام اور لاوس کے وزرائے اعظم سے بھی الگ الگ ملاقا ت کی ۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons