حالیہ مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق وزارت داخلہ کے تحت ایک شکایات سیل قائم!

وزارت داخلہ نے ملک میں حالیہ مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق ایک شکایت سیل قائم کر دیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ حالیہ مظاہروں اور دھرنوں کے دوران جس نے بھی قانون توڑا جس نے بھی موٹروے یا شہروں کے اندر پاکستانیوں کے جان و مال کو نقصان پہنچایا، انشاءاللہ ریاست قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ان کو نشان عبرت بنائے گی.
انہوں نے کہا کہ شہری مظاہروں کے نام پر نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی ویڈیوز اور تصاویر شکایات سیل کو 03315480011 پر وٹس ایپ پر ارسال کریں. بھیجنے والے کا نام اور نمبر صیغہء راز میں رکھا جائے گا.

یہ خبر پڑھیئے

اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو کلینیکل ٹرائلزکرنے کا لائسنس مل گیا

ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فیز 3 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons