چین کے صدرشی چن پھنگ اوران کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے چین کے مشہورتجارتی شہرشنگھائی میں ضیافت کا اہتمام کیا ہے۔ ضیافت کے دوران چینی صدراوران کی اہلیہ نے شنگھائی میں منعقد ہونے والی پہلی درآمدی نمائش میں شرکت کے لئے آئے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ مذکورہ نمائش کے انعقاد کا مقصد دنیا کو چینی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ شی چن پھنگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ شنگھائی میں منعقد ہونے والی درآمدی نمائش دنیا کے ممالک کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرے گی جس کے ذریعے مختلف ممالک کے مابین اقتصادی اورتجارتی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایک پٹی ایک شاہراہ کے منصوبے کی مشترکہ ترقی بڑھانے کا موقع بھی حاصل ہوگا.