چینی صدر شی جن پھنگ نے پانچ نومبر کو شنگھائی میں کہا کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشتوں کے مقابلے میں چین کی اقتصادی ترقی کی شرح پیش پیش رہی ہے۔ اور طویل المدتی صحت مند ترقی کی پوری شرائط موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی معیشت کی اچھی ترقی کا رجحان جاری ہے۔ چینی حکومت اصلاحات کو مزید گہرائی تک لے کے جائیگی۔ دوسری طرف چینی صدر نے تسلیم کیا کہ اس وقت چینی معیشت کی ترقی کے سلسلے میں کچھ مسائل درپیش ہیں۔ کچھ شعبوں میں نقصان کے خطرے کا اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی معیشت جھیل کی بجائے ایک سمندر کی مانند ہے۔ جو جلد ہی اعلی معیار کی حامل ترقی کے راستے پر واپس آ جائیگی۔