پہلی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سے چین اور بھارت کے درمیان اقتصادی و تجارتی تبادلوں اور تعاون کو مزید فروغ ملے گا!

پہلی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو پانچ سے دس نومبر تک چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہو رہی ہے۔ ایکسپو کا انعقاد چینی حکومت کی جانب سے آزاد تجارت اور اقتصادی عالمگیریت کی غیر متزلزل حمایت اور دنیا کیلئے اپنی مارکیٹ کو کھولنے کے اہم اقدامات میں سے ہے۔بھارتی اخبار انڈو ایشین نیوز سروس کے دفتر برائے اقتصادی نیوز کے سربراہ بسواجت چوہدری نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں چین اور بھارت نیز دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تبادلوں اور تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین اور بھارت ایشیا کی دو بڑی معیشتیں ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کو مضبوط بنانا نہایت اہم ثابت ہو گا۔ حالیہ برسوں کے دوران بھارت اور چین کے دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات تیزی سے آگے بڑھےہیں۔ پہلی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو مختلف ممالک کے کاروباری اداروں کو تعاون اور تبادلوں کا پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔ جس سے چینی مارکیٹ میں بھارتی مصنوعات کی درآمدات کو مزید فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہو گا۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر شی جن پھنگ کی نیپالی وزیراعظم سے ملاقات

23 ستمبر کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے ہانگ چو  کے  ویسٹ لیک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons