چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے 5 نومبر کو شنگھائی میں ہوںے والی پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کی اور ” تخلیق ، اشتراک اور کھلے پن پر مبنی عالمی معیشت کی مشترکہ تعمیر “کے مو ضوع پر خطاب کیا۔
شی جن پھنگ نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے ایکسپو میں شریک ایک سو بہتر ممالک ، علاقوں ، بین الاقوامی تنظیموں اور تین ہزار چھ سو سے زائد کاروباری اداروں سے آئے ہوئے افراد کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مختلف ممالک کے دوست چین کی ترقی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے مشترکہ خوشحالی اور ترقی کے لئے کوششیں کریں گے۔
تو قع ہے کہ موجودہ ایکسپو میں چین اور بیرونی ممالک سے آئے ہوئے چار لاکھ سے زائد تاجرخریداری کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔