تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کر دیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف دیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 17ویں اوور میں 119 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور گرین شرٹس نے یہ میچ 47 رنز سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان 3، وقاص مقصود اور عماد وسیم نے 2، 2 جب کہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں شاندار بیٹنگ پر بابر اعظم کو میچ کا بہترین بلے باز جب کہ محمد حفیظ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
یہ خبر پڑھیئے
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر میں تعاون ، چین اور اردن کےمفاہمتی یادداشت پر دستخط
29 نومبر کو اردن میں چین کے سفیر چن چھوان ڈونگ اور اردن کے وزیر …