وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے ایک سازگار اور مسابقتی ملک بنایا جائے گا۔ شنگھائی میں چین کی پہلی بین الاقوامی درآمدی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بعض ملکوں کی طرف سے یکطرفہ طور پر زیادہ منافع کے حصول کیلئے جارحانہ اقدامات کیے گئے اور اپنے مقامی کاروبار کو تحفظ دینے کی کوششیں کی گئیں، تاہم پاکستان، صدر شی چن پھنگ کے اس حوصلہ افزاء بیان کا خیرمقدم کرتا ہے کہ چین کے دروازے کبھی بند نہیں ہوں گے بلکہ انہیں مزید وسعت دی جائے گی۔
یہ خبر پڑھیئے
نوجوانوں کو اس سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے:بلال اظہر
اقتصادی و توانائی کے بارے میں وزیراعظم کے رابطہ کار بلال اظہر کیانی نے کہا …