صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں تمام ممالک سے اپیل کی کہ روابط اور تعاون کو توسیع دے کر تخلیق کو اہمیت دیتے ہوئے اشتراک اور مفادات کے مشترکہ حصول کی بنیاد پر ترقی کو آگے بڑھائیں ۔
انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کو تجارتی تحفظ پسندی اور یک طرفہ پسندی کی مخالفت جبکہ کثیرالجہتی اور دو طرفہ تعاون کے معیار کو بلند کرنے کی حمایت کرنی چاہیئے اور کھلے پن پر مبنی عالمی معیشت کے قیام کی کوشش کرنی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ معقول، منصفانہ اور شفاف بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام کے قیام اور آزاد تجارت اور سرمایہ کاری کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے کوشش کی جانی چاہیے۔
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ مختلف ممالک کو سائنسی و تکنیکی انقلاب کے نئے دور کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل معیشت ،مصنوعی انٹیلی جنس اور نینو ٹیکنالوجی سمیت جدید تریں شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہیئے ۔ انہون نے کہا کہ اشتراک ، تعاون اور مشترکہ مفادات کے حصول کی بنیاد پر مشترکہ ترقی دنیا کے لئے درست راستہ ہے۔