چین کے صدر شی جن پھنگ نے پانچ نومبر کو کہا کہ کھلے پن کی پالیسی موجودہ چین کا منفرد نشان بن گیا ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ اصلاحات و کھلے پن پر عمل درآمد کے چالیس برسوں میں چین اپنی مارکیٹ کو کھول کر ترقی کو فروغ دینے کے راستے پر گامزن ہے۔ جس سے چین میں بند یا نیم بند کرنے سے مکمل کھولنے تک کی عظیم تاریخی تبدیلی آئی۔ چین کھلے پن کو مسلسل فروغ دیتا رہا ہے۔ جس سے نہ صرف اپنی ترقی کو مضبوط بنایا گیا، بلکہ پوری دنیا کی ترقی کے لئے مدد بھی فراہم کی گئی ہے۔ اعلی سطحی کھلے پن کے فروغ، کھلی عالمی معیشت کی تعمیر اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے حوالے سے چین کا یہ اقدام جاری رہے گا۔
انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین باہمی مفادات کی بنیاد پر کھلے پن کی حکمت عملی پر عمل درآمد کرتا رہے گا۔ چین ہمیشہ کے لئے عالمی اصلاحات و کھلے پن کا اہم شریک ہے، عالمی اقتصادی ترقی کی مستحکم قوت ہے، مختلف ملکوں کے درمیان تجارتی مواقع کو فروغ دینے والا ہے اور عالمی انتظامی اصلاحات کے لئے خدمات سرانجام دینے والا ہے۔