امریکہ نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لئے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ رواں ہفتے شمالی کوریا کے دوسرے سینئر رہنما Kim Yong Chol سے نیویارک میں ملاقات کریں گے۔