امریکہ نے آج سے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ایرانی صدر نے امریکہ کی جانب سے لگائی جانیوالی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اُدھرچین نے بھی ایران پرعائد کی جانے والی امریکی یکطرفہ پابندیوں پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے منظور شدہ معاہدہ ہے اوراس معاہدے پرعمل درآمد کو یقینی بنانا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ چین کی قانونی تجارت کا احترام کیا جانا چاہیئے۔
یہ خبر پڑھیئے
بائیڈن کے لیے خطرے کی گھنٹی: امریکی ریاست ایریزونا میں پندرہ ہزار سے زائد ووٹرز کا نئی سیاسی جماعت پر اظہار اعتماد
امریکی ریاست ایریزونا میں 15ہزار سے زائد افراد نے جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے …