تازہ ترین

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز 6 نومبرکو ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہی ہیں، وزارت خارجہ!

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز 6 نومبرکوایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایلس ویلز سینئر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی جو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ہی کڑی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ امریکی نائب وزیرخارجہ کے مذکورہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons