چین کے صدر شی جن پھنگ نے پانچ نومبرکو شنگھائی میں لٹوانیا کی صدر محترمہ ڈالیہ گریبا سگیٹ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ باہمی تعلقات نیز مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں فریقوں نے دی بیلٹ انڈ روڈ ، سرمایہ کاری، نئی توانائی اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر محترمہ ڈالیہ گریباسگیٹ نے کہا کہ لٹوانیا چین کے ساتھ ہمہ گیر تعاون کرتا رہیگا اور کثیرالطرفہ نظام اور آزاد تجارتی نظام کو مضبوط کریگا۔