تازہ ترین

چین کی ترقی کا تجربہ پاکستان کے لیے قابل تقلید ہے، وزیراعظم عمران خان!

پانچ نومبر کو وزیر اعظم عمران خان نے شنگھائی میں منعقدہ پاکستان کی تجارت اور سرمایہ کاری کی کانفرنس میں کہا کہ چین کا ترقیاتی تجربہ پاکستان کے لیے قابل تقلید ہے۔

مذکورہ کانفرنس کا پاکستان کی وزارت تجارت نے اہتمام کیا۔ جس میں پاکستان کےوزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ پاکستانی عہدے داروں اور چینی و پاکستانی کاروباری شخصیات سمیت تقریباً تین سو افراد نے شرکت کی۔
عمران خان نے اپنے خطاب میں سب سے پہلے دورہ چین اور پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کے حوالے سے تاثرات بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ چین تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت کرتا ہے اور اپنی حقیقی کوشش سے آزاد تجارت کی حمایت کرتا ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین مزید خوشحال اور مضبوط ہو گا۔ انہوں نے چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عملدرآمد کے چالیس سالوں میں حاصل کردہ ترقیاتی کامیابیوں کو سراہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طویل مدتی ترقیاتی منصوبوں کو مرتب کرنے ، عوام کی تعلیم کے میعار کو بلند کرنے، پیشہ وارنہ مہارت کی تربیت کو مضبوط بنانے اور تجارتی ماحول کو بہتر بنانے سمیت چین کے تجربات میں پاکستان کے لیے سیکھنے کیلئے بہت کچھ ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے انسداد بدعنوانی کے حوالے سے مثبت نتائج حاصل کئے، اس سلسلے میں پاکستان چین سے استفادہ کرے گا اور چینی و پاکستانی تاجروں کے پاکستان میں سرمایہ لگانے کے لیے برابر، صاف اور سازگار تجارتی ماحول فراہم کرے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

اپنا تبصرہ بھیجیں