ہونگ چھاؤ بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی فورم پانچ نومبر کو شنگھائی میں شروع ہوا۔ موجودہ فورم کا موضوع ہے عالمی تجارت میں نئی جان ڈالنا، کھلے پن اور مشترکہ خوشحالی کے لیے کوشش۔ موجودہ فورم کے تحت تجارت اور کھلے پن، تجارت اور جدت، اور تجارت اور سرمایہ کاری کے موضوعات پر تین زیلی فورم منعقد ہو رہے ہیں۔ متعدد ملکوں کے سیاستدان ، دانشور اور تجارتی حلقوں کے رہنماؤں سمیت متعدد شخصیات متعلقہ موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
عالمی ادارے کے سیکرٹری برائے تجارت اور ترقی موخیسا گیدوئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنی نوع انسان کی تاریخ سے ثابت ہوا ہے کہ تجارت اور کھلا پن تمام ملکوں اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس سلسلے میں چین ایک مثال ہے۔ایک بسماندہ ملک سے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معشیت تک ، گزشتہ چالیس برسوں میں چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ بین الاقوامی تجارت ترقی کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ چین نے نہ صرف بڑی مقدار کی دولت کمائی ہے بلکہ ستر کروڑ سے زیادہ آبادی کو غربت سے چھٹکارا دلایا ہے جس سے جدید اقتصادی ترقی کے لیے سمت کا اظہار ہوتا ہے۔
یہ خبر پڑھیئے
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …