چینی صدر کی اہلیہ اور اقوام متحدہ کی سفیر برائے انسداد ایڈز اور ٹی بی محترمہ پھنگ لی یوان نے پانچ نومبر کو شنگھائی میں امریکہ کے گیٹس فانڈیشن کے چیئرمن بل گیٹس سے ملاقات کی۔
اس موقع پر پھنگ لی یوان نے کہا کہ طویل عرصے سے گیٹس فانڈیشن نے غربت کے خاتمے اور طب و صحت کے شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے اور چین کے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کے خوشگوار تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ اس وقت چین، چینی عوام اور پوری دنیا کے عوام کی صحت،غربت کے خاتمے کے نصب العین کو آگے بڑھانے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے۔ ہم چین اور گیٹس فانڈیشن کے درمیان تعاون کی پوری حمایت کرتے ہیں۔
اس موقع پر بل گیٹس نے کہا کہ چائنا انٹرنینشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے چینی صدر شی جن پھنگ کا خطاب حوصلہ افزا ہے۔ ہم موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں چین کے کھلے پن اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم غربت کے خاتمے اور طب و صحت کے سلسلے میں چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہتے ہیں اور چین کے ساتھ مزکورہ شعبوں میں باہمی تعاون کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔