پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا افتتاح پانچ نومبر کو شنگھائی میں ہوا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھلے پن کو مزید توسیع دینے کے حوالے سے چین کے متعلقہ اقدامات پر روشنی ڈالی۔ جس پر موجودہ ایکسپو میں شریک مختلف ممالک کے سیاسی اور تجارتی حلقوں کے نمائندوں نے مثبت تبصرہ کیا۔ ان کے خیال میں شی جن پھنگ کے خطاب میں چین کی جانب سے اصلاحات اور کھلے پن کے راستے پر قائم رہتے ہوئے مختلف ممالک کے ساتھ مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے کوشش کا اظہار کیا گیا ہے۔
فرانس کے سابق وزیراعظم جیں فیری رافا رن نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کے خطاب میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چین چینی خصوصیات کی حامل راستے پر قائم رہتے ہوئے، کثیرالجہت پسندی اورعالمی تعاون کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا اور انسانیت کے ہم نصب معاشرے کو مسلسل فروغ دے گا۔ اور یہ بات انتہائی اہم ہے۔
یہ خبر پڑھیئے
نوجوانوں کو اس سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے:بلال اظہر
اقتصادی و توانائی کے بارے میں وزیراعظم کے رابطہ کار بلال اظہر کیانی نے کہا …