تازہ ترین

دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی سائنسی تنظیموں کے اتحاد کا قیام!

4 نومبر کو دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی سائنسی تنظیموں کا اتحاد بیجنگ میں قائم ہوا۔ روسی اکیڈمی آف سائنسز، پاکستانی اکیڈمی آف سائنسز، اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے اور ہنگری اکیڈمی آف سائنسز سمیت درجنوں سائنسی اداروں نے پہلے بانی اراکین کی حیثیت سے اتحاد میں شمولیت اختیار کی۔

پانچ نومبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی اکیڈمی آف سائنسز کے سربراہ بائی چھون لی نے کہا کہ اتحاد کے قیام کے بعد دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق ممالک کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو بڑھایا جائے گا اور چیلنچز سے مشترکہ طور پر نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی سائنسی تنظیموں کا اتحاد دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت متعلقہ ممالک کے سائنسی اداروں اور عالمی تنظیموں کی مشترکہ کوششوں سے قائم ہونے والی جامع عالمی سائنسی و ٹیکنالوجی تنظیم ہے۔ جس کا مقصد دی بیلٹ اینڈ روڈ تکنیکی تخلیق پسند کمیونٹی کا مشترکہ قیام ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons