تازہ ترین

عالمی مالیاتی میڈیا اور تھنک ٹینک فورم کا شنگھائی میں آغاز!

ہونگ چھاؤ نامی بین الاقوامی مالیاتی میڈیا اور تھنک ٹینک کا فورم پانچ نومبر کو شنگھائی میں شروع ہوا۔ شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی عالمگیریت کے تناظر میں میڈیا اور تھنک ٹینک منصفانہ اور کھلے بین الاقوامی اقتصادی نظم ونسق کی تعمیر کے سلسلے میں زیادہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

کھلی عالمی معیشت اور میڈیا موجودہ فورم کا موضوع ہے۔ بلوم برگ نیوز ایجنسی کے جنرل ایڈیٹر جانگ میکلتویت نے کہا کہ عالمگیریت کا رجحان وقت کا دھارا ہے جس کو نہیں روکا جا سکتا۔ اس کے ساتھ ساتھ تحفظ پسندی اور تجارتی کش مکش سمیت چیلنجز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ کھلی معیشت کے عمل میں میڈیا کا رول دن بدن اہم ہوتا جا رہا ہے۔ اس بارے میں عالمی برادری کے ساتھ چین کے رابطے اور تبادلے بخیر و خوبی جاری ہیں۔
چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شن ہائی شونگ نے اجلاس میں کہا کہ میڈیا پر معیشت کی عالمگیریت کو فروغ دینے اور آگاہی دینے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ تاکہ دنیا میں صف آرائی کی بجائے تعاون اور مفاہمت کو مضبوط کیا جائے اور عالمی معیشت کی صحت مندانہ ترقی کو آگے بڑھایا جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری نگوین فو ٹرونگ کی وانگ ای سے ملاقات

 یکم دسمبر کو  ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری نگوین فو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons